• April 20, 2025

AMENDMENT IS NOT ACCESPTABALE!

آج شاید کافی لوگ صرف مایوس ہی نہیں بلکہ صدمے میں بھی ہوں گے۔ اس جدوجہد میں ہار جیت اتنی معنی نہیں رکھتی جتنا ٹھیک سائڈ پر کھڑا رہنا ہے۔ ۹ اپریل، جنوری ۱۳ اور ۹ فروری سہنا اور پھر کپتان اور پاکستان کے لیے پھر سے کھڑا ہونا بھی آپ سب کا ہی کمال تھا۔ اس بار اپنوں کے دھوکے کا فیکٹر تھوڑا زیادہ دکھ دے گا مگر اللہ پر یقین رکھیں۔ کم از کم میں یہ ماننے کو تیار نہیں کہ یہ ایک پرمننٹ ہار ہے، بڑا سیٹ بیک ضرور ہے اور اب جب جیتیں گے تو وہ جیت شاید دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی جیت بنے۔ عمران خان باہر ہوتے تو کہتے کہ آپ کو ہار کبھی ہرا ہی نہیں سکتی جب تک آپ خود ہار نہیں مانتے اور ڈیمورلائز نہیں ہو جاتے۔ ان کا سبق اس طرز پر ہوتا:

‏اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
‏مجھے ہے حکم اذاں، لا الہ الا اللہ

‏جو لوگ آج وکٹری سائن دکھا رہے ہیں وہ عمران خان کے آگے بونے ہیں۔ اللہ کیسے اس بندے کو رسوا کر سکتا ہے جو اس کے بندوں کے لیے لڑ رہا ہے تمام زمینی خدائوں سے؟

‏تھوڑا ٹائم ضرور لیں مگر حق کے لیے لڑنا کبھی نا چھوڑیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *