• April 19, 2025
1000322081

Todays News

عمران خان کو اڈیالہ جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست پر سماع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کو جیل مینئول کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی

شعیب شاہین صاحب، جیل حکام کہتے ہیں کہ ملاقاتیں بحال کر دی ہیں، جسٹس ارباب محمد طاہر

عدالت بیان حلفی طلب کر لے کہ ملاقاتیں چلتی رہیں گی اور اب پابندی نہیں لگے گی، شعیب شاہین

جیل حکام کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی تھی، جسٹس ارباب طاہر

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے آرڈر کیا تھا کہ جیل میں تھریٹ ہے تو بانی پی ٹی آئی کو ہائیکورٹ لے آئیں، شعیب شاہین

اُس آرڈر کے بعد پھر یہ ہماری منتیں کر رہے تھے کہ جیل میں ہی آ کر ملاقات کر لیں، شعیب شاہین

عمران خان کو اخبار ابھی تک فراہم نہیں کیا جا رہا، شعیب شاہین ایڈووکیٹ

کیا جیل مینئول میں اخبار کی سہولت موجود ہے؟ جسٹس ارباب محمد طاہر

جی جیل میں اخبار آتا ہے، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جواب

جیل رولز میں جو جو سہولت موجود ہے وہ تمام بانی پی ٹی آئی کو فراہم کر دیں، جسٹس ارباب طاہر

اپنے لیے بلاوجہ پریشانی نہ بنائیں، جسٹس ارباب محمد طاہر کی ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل کو تنبیہ

عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک بات بھی نہیں کرائی جاتی، شعیب شاہین

واٹس کال کی سہولت جیل مینئول میں نہیں ہے، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل

واٹس ایپ کال ہو یا جیسے بھی ہو آپ بات کروا دیا کریں، جسٹس ارباب محمد طاہر

ٹیلی فونک کال پر عمران خان کی بیٹوں سے پہلے بھی بات کرائی جاتی رہی ہے، شعیب شاہین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *